
کراچی پریس کلب میں سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی اور صدر فضل جمیلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلم بنانا ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ بہت زیادہ سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ منافع غیر یقینی ہوتا ہے۔
فلم بینوں کے لیے سنیما کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے سوال پر ہمایوں سعید نے مزید کہاکہ اگر فلم کا باکس آفس بزنس مضبوطی سے چلتا رہا تو میں عوام کے لیے آدھی قیمت پر ٹکٹ دینے کا منصوبہ بنا رہا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سینما آ کر فلم سے لطف اندوز ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید کا ناراض اہلیہ کو منانے کیلئے پاؤں دبانے کا انکشاف
واضح رہے کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ فلم ریلیز کے ابتدائی دنوں میں وہ کافی پریشان تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شروع میں میں بہت نروس تھا اور زیادہ تر گھر پر ہی رہا، لیکن فلم کی کامیابی نے مجھے اعتماد دیا کہ میں عوام میں آ کرکامیابی کی خوشی منا سکوں۔
یاد رہے کہ ہمایوں سعید کا یہ اقدام پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف عوام کو فائدہ دے گا بلکہ سینما کی صنعت کو بھی فروغ دے گا۔