ہمایوں سعید کا ناراض اہلیہ کو منانے کیلئے پاؤں دبانے کا انکشاف
 معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اہلیہ کے پاؤں دبانے کا انکشاف کیا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اہلیہ کے پاؤں دبانے کا انکشاف کیا ہے۔

ہمایوں سعید کا شمار پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے، ہمایوں بے شمار پاکستانی ڈراموں سمیت فلموں کی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھا کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں۔

ان دنوں ہمایوں سعید اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ نئی آنیوالے فلم "لَو گُرو " کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے غیر ملکی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار گفتگو کیا۔

انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں، جب شادی ہوئی تو شاید اس وقت اتنی محبت نہیں تھی لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ میں اہلیہ کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گرو" کے ٹریلر نے دھوم مچادی

ہمایوں سعید نے بتایا کہ میری اہلیہ میرا ہر طرح سے خیال رکھتی ہیں لیکن کبھی انہوں نے زبان سے محبت کا اظہار نہیں کیا، میں کئی بار اہلیہ کو آئی لو یو کہتا ہوں لیکن میری بیوی نے کبھی میرے اس جملے کا جواب نہیں دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف اہلیہ سے زبانی محبت کا اظہار کرتا ہوں بلکہ عملی طور پر بھی اہلیہ کو محبت کا یقین دلاتا ہوں، جب کبھی میری بیوی ناراض ہو جائے تو میں اس کے پاؤں دباتا ہوں اور منانے کی کوشش کرتا ہوں۔

ہمایوں سعید نے مزید بتایا کہ کبھی اگر میری غلطی نہ بھی ہوتو میں معافی مانگ لیتا ہوں، معافی نہ ملنے تک اہلیہ کے پاؤں دباتا رہتا ہوں۔