عاصم اظہر اور میرب علی میں راہیں جدا، انسٹاگرام پر جذباتی اعلان
Asim Azhar and Meerub Ali breakup
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کر لی۔

اس بات کا اعلان عاصم اظہر نے ایک جذباتی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنے فینز کو اس ذاتی فیصلے سے آگاہ کیا۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز اور دوستوں کا حق ہے، کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد، میں اور میرب نے باہمی اتفاق سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی سابق منگیتر میرب علی کے ساتھ گزارے لمحات کو خوبصورت قرار دیا اور کہا کہ ہم نے ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔

عاصم اظہر نے واضح کیا کہ دونوں ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، مداحوں سے اپیل کی کہ اس نازک وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ثناء یوسف نے کس ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے؟

ذہن نشین رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی 2022 میں ہوئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔ دونوں فنکاروں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جاتا تھا۔

اس سے قبل عاصم اظہر کی اداکارہ ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں خاصی مشہور رہی، جس کے بعد ان کے درمیان بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔