سوناکشی سنہا بھارتی میڈیا کے جھوٹ پر برس پڑیں
 بالی ووڈ کی سپر سٹار دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ پر برس پڑیں۔
فائل فوٹو
ممبئی: (سنو نیوز) بالی ووڈ کی سپر سٹار دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ پر برس پڑیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کے پاگل پن،روپوٹنگ میں ڈرامہ بازی پر خوب بھڑاس نکالی اور بھارتی میڈیا کو ڈرامہ اور مذاق قرار دے دیا۔

سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے چینلز مذاق بن گئے ہیں ، میں بھارتی چینلز کی ہیجان انگیز اور سنسنی خیز فوٹیجز سے تنگ آچکی ہوں،بھارتی چینلز میں صرف چیخ وپکار ہے روپوٹنگ نام کی چیز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی چینلز کیا کررہے ہیں انہیں صرف اپنا کام کرنا چاہیے سچی خبریں دینی چاہئیں، خدا کے لئے بھارتی چینلز جنگ کی سنسنی پھیلانا بند کریں اور لوگوں میں ہیجان نہ پیدا کریں۔

سوناکشی نے بھارتی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے حقائق پر مبنی خبریں دینے والے چینلز کو دیکھیں،بھارتی عوام خبروں کے نام پر گند دیکھنا بند کردیں۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد سے گودی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف بے بنیاد بیانیہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کے ذریعے ہیجانی کیفیت پیدا کررہا ہے جس سے اب بھارتی عوام بھی تنگ آچکے ہیں اور بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر اسے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔