مجھ پر لندن میں حملہ ہوا: یوٹیوبر رجب بٹ کا دعویٰ
معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر لندن میں حملہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ/ فائل فوٹو
لندن: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر لندن میں حملہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق رجب بٹ نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ایک گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائے گئے۔ ویڈیو میں وہ "اللہ اکبر" کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں، تاہم اس ویڈیو میں ان کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آتا۔ ویڈیو میں صرف گاڑی کو نقصان پہنچا ہوا دکھایا گیا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں وہ خود بھی نظر آئے اور حملے کی تصدیق کی۔ رجب بٹ کا کہنا تھا، "لوگ بار بار سوال کر رہے تھے کہ کیا ہوا ہے، میں ہر ایک کو انفرادی طور پر جواب نہیں دے سکتا، اس لیے اب سب کو واضح کر رہا ہوں کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی مذاق یا پرینک نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے، اور واقعہ بہت سنجیدہ نوعیت کا تھا۔

رجب بٹ نے کہا کہ انہیں اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ وہ جانی نقصان سے محفوظ رہے۔ تاہم، انہوں نے حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور کہا کہ "کل یا پرسوں ولاگ آ جائے گا، جس میں ساری باتیں سامنے آ جائیں گی۔" آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور کہا، "جان بچ گئی، یہی سب سے بڑی بات ہے۔"

واضح رہے کہ رجب بٹ کچھ عرصہ قبل ایک متنازع ویڈیو کے بعد پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے خلاف درج مقدمے کی دفعات کے نام پر ایک پرفیوم ’295‘ لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، جو پاکستان پینل کوڈ کی ایک حساس اور مذہبی نوعیت کی دفعہ سے منسوب ہے۔ اس عمل پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور بعد میں وہ ویڈیو ان کے سوشل میڈیا سے ہٹا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، رجب بٹ کو گزشتہ دنوں سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں مل رہی تھیں، جن کی بنا پر وہ مستقل طور پر بیرونِ ملک رہائش پذیر ہیں۔ اس حالیہ واقعے نے ان کے تحفظ کے حوالے سے مزید سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں