
حال ہی میں اداکارہ ربیکا خان نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پوڈ کاسٹ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ربیکا خان نے بتایا کہ میں فیملی وی لاگز نہیں بناتی ، میرے وی لاگز ٹریولنگ، لائف سٹائل، فیشن اور بھائیوں کیساتھ چیلنجز پر مشتمل ہوتے ہیں، لوگ فیملی وی لاگز دکھاتے ہیں ، ڈراموں میں بھی فیملی ہی دکھائی جاتی ہے تاہم وہ حقیقی فیملی نہیں ہوتی ، اس لیے فیملی وی لاگنگ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
ٹک ٹاکرز پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن اب مجھے ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا، اگر کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو میں سوچتی ہوں اب میں اور اچھا کام کروں گی، لوگ میرے کام کی تعریف کرتے ہیں اگر چند لوگ برا بھلا بھی کہہ لیں تو مجھے کیا فرق پڑے گا؟
اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے ربیکا خان کا کہنا تھا حسین (ربیکا کے ہونے والے شوہر) میری پسند ہیں، پھر والدین کو بھی پسند آگئے، میں جیسا جیون ساتھی چاہتی تھی وہ مجھے مل گیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اگر آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی لیکن پہلے یہ بھی دیکھوں گی کہ میں یہ کر بھی سکتی ہوں یا نہیں۔



