
رجب بٹ کا سوشل میڈیا پر ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں روزانہ رات 11 بجے سے صبح 3 بجے تک ٹک ٹاک پر لائیو ہوتا ہوں اور اس طرح مہینے کے آخر تک مجھے ٹک ٹاک لائیو سے تقریباً 40 لاکھ روپے کی آمدن ہوتی ہے۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک لائیو سے حاصل ہونیوالی آمدن کو میں غریبوں اور ضرورت مندوں پر خرچ کرتا ہوں، ٹک ٹاک لائیو سے حاصل رقم میں خود کچھ نہیں رکھتا۔
علاوہ ازیں ٹک ٹاکر کا ایک شارٹ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرزیر گردش ہے جس میں ایک سوال کے جواب میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ماہانہ میری کتنی آمدن ہے یہ میں نہیں بتا سکتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پرفیوم لانچ کرتے ہوئے اپنے متنازع بیان پر رجب بٹ کو کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا اور ان پر توہین مذہب کے مقدمات بھی درج کرائے گئے تھے، توہین مذہب کے مقدمات کے بعد رجب بٹ پاکستان سے بیرون ملک منتقل ہو گئے تھے تاہم انہوں نے اپنے متنازع بیان پر معافی بھی مانگی تھی۔



