
لائبہ خان کا شمار پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے بہت جلد اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، لائبہ خان سوشل میڈیا پر بھی عموماً سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔
حال ہی میں لائبہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں ان کی خوبصورتی نے مداحوں کے دل موہ لیے۔
مذکورہ تصاویر میں لائبہ خان نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کررکھا ہے جس پر سفید اور کالے تارے جَڑے ہوئے جو لباس کو مزید جاذب نظر بنا رہے ہیں، تصاویر میں اداکارہ نے بال کھول رکھے ہیں جبکہ گہرا میک اپ اور قاتلانہ مسکراہٹ مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے " اب تو آجا تُو" تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کی منتظر ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کی خوبصورتی کی کھل کر تعریف کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی محبت بھرے کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ بھی جاری ہے۔