
لاہور میں مقیم مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو حال ہی میں اپنے پرفیوم ”295“ کے نام کے باعث شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ پرفیوم کا نام پاکستانی تعزیرات کی دفعہ 295 سے متعلق تھا، جو مذہب کی توہین کے قوانین کا حوالہ دیتا ہے۔
رجب بٹ نے اس تنازعہ پر معذرت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔ تاہم، اس دوران ان کے ساتھی یوٹیوبر ڈکی نے رجب بٹ کی حمایت کی اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ”اللہ نہ کرے کہ آپ کو پاکستان چھوڑنا پڑے یا اپنے ہی ملک میں خوف کے عالم میں زندگی گزارنی پڑے۔ اللہ آپ کو اس مشکل سے نکالے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔“