نوشین شاہ اور یاسر حسین کے درمیان اختلافات ختم،4 سال بعد صلح
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ اور اداکار یاسر حسین کے درمیان چار سال بعد صلح ہو گئی۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ اور اداکار یاسر حسین کے درمیان چار سال بعد صلح ہو گئی۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کراچی میں سحری نائٹ ک انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اس تقریب میں یاسر حسین اور نوشین شاہ بھی شریک تھے جہاں ان کی گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مذکورہ ویڈیو میں یاسر حسین اداکارہ کے پاؤں چھونے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے ، اس دوران نوشین انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔

صارفین کی جانب سے نوشین شاہ اور یاسر حسین کو ایک دوسرے کے گلے لگنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین نے دونوں کو رمضان المبارک کا احترام کرنے سمیت غیر محرم مرد اور خاتون کے درمیان فاصلہ رکھنے کی تلقین کی۔

خیال رہے کہ 4 سال قبل یاسر حسین نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے شریک ہوئی تھیں۔

بعدازاں یاسر حسین کے بیان پر نوشین شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں یاسر دعوت پر ہی ان کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئی تھی، اب لگتا ہے کہ یاسر ذہنی مسائل کا شکار ہیں، انہیں اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔