گوہر اور کبریٰ کی مایوں کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
گوہر اور کبریٰ کی مایوں کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مایوں کی تصاویر (انسٹاگرام)
کراچی: (سنو نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مایوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان نے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا جس کے بعد شادی کی بقیہ تقریبات کا اہتمام پاکستان میں کیا جارہا ہے۔

19 فروری کو کراچی میں اس اداکار جوڑی کی مایوں تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کئی نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

اب اداکار گوہر رشید نے مایوں کی اَن دیکھی تصاویر کو مداحوں کیساتھ شیئر کیا جن میں دونوں انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں، مذکورہ تصاویر میں کبریٰ خان مایوں کے روایتی پیلے لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں جبکہ گوہر نے پستہ رنگ کی شلوار قمیص کیساتھ آف وائٹ ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین دونوں کے نئے سفر کیلئے دعائیں دے رہے ہیں۔