پشاور:خاتون ٹک ٹاکر سیما گل کی لاش فلیٹ سے برآمد

خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب/ فائل فوٹو
February, 8 2025
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس سے خاتون ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سیما گل عرف سائیکو ارباب کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔