ٹک ٹاکر امشا رحمان منظرعام پر آگئیں
Amsha Rehman TikTok scandal
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر امشا رحمان نے گزشتہ برس وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑتے ہوئے اس اسکینڈل پر اپنا موقف دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد سے وہ کئی ماہ تک میڈیا سے دور رہی تھیں، مگر اب بالآخر انہوں نے اس پر کھل کر بات چیت کی ہے۔

امشا رحمان جو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور مواد کیلئے کافی مشہور ہیں، انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں اپنی نجی ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔

ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد امشا نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور انہیں بدنام کرنے کیلئے یہ وائرل کی گئی ہیں۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں امشا رحمان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کا مقصد میری ذاتی زندگی کو تباہ کرنا تھا۔ میں نے انٹرنیٹ پر جب یہ ویڈیوز دیکھیں تو میری زندگی بدل گئی۔ اب میں یونیورسٹی نہیں جا سکتی اور لوگوں کا سامنا بھی نہیں کر سکتی۔ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی بے دریغ شیئرنگ کے اثرات پر بھی بات کی اور کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ دوسروں کی ذاتی ویڈیوز پھیلانا کس طرح ایک انسان کی زندگی کو متاثر کرسکتا ہے۔

امشا رحمان نے مزید کہا کہ میں نے اس اسکینڈل کا جواب دینے کیلئے ویڈیوز پوسٹ کرنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا اور ایف آئی اے کے ذریعے مجرموں کے خلاف کارروائی کی۔ہمارا قومی ادارہ ایف آئی اے بہت باصلاحیت ہے، انہوں نے ان لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے جو ویڈیوز بنا کر پھیلانے کے ذمہ دار تھے۔