
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو وہ پاکستان چلی جائیں گی۔
راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مودی جی، اگر ٹک ٹاک سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی، وہاں شادی کرلوں گی اور حلوہ پوری کھاؤں گی۔ انہوں نے ویڈیو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ ڈانس میں کسی کو بھی شکست دے سکتی ہیں انہوں نے خود کو ’بالی وڈ کی آئٹم گرل‘ اور ’رئیلیٹی شو کی ملکہ‘ قرار دیا۔
خیال رہے راکھی ساونت کی جانب سے ماضی میں بھی پاکستان سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی دوسری شادی دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے کریں۔