معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر وائرل

معروف ماڈل و اداکارہ نیلم منیر اپنی مایوں کی تقریب میں پیلا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں/ فوٹو انسٹاگرام
January, 3 2025
کراچی: (ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ نیلم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
اداکارہ نے 2 جنوری کی شام کو مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو روایتی پیلے لباس میں دیکھا گیا۔
گزشتہ کئی ہفتوں سے خبریں جاری تھیں کہ نیلم منیر 2024 کے اختتام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں نیلم منیر نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران فی الحال شادی نہ کرنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں۔
اطلاعات تھیں کہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوں گی، تاہم اداکارہ نے مایوں کی تقریب کا فوٹو شوٹ کراچی میں ہی کروایا۔