سوشل میڈیا فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال سے متعلق اطلاع مداحوں کو دی اور مداحوں کی جانب سے ان کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’میری شاندار ماں، ہماری زندگی کی خوشی اور فخر اس دنیا کو ایک بہتر کے لیے چھوڑ گئیں، دل کی گہرائیوں سے پیار کیا اور ہر اس شخص کو بہت یاد کیا جو انہیں جانتا تھا اور جن کی زندگی کو انہوں نے چھوا تھا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ناقابل فراموش، مشکل کارڈز کے سامنے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا گیا وہ طاقت اور ہمدردی کی ایک زبردست طاقت تھیں، آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔‘
یاد رہے سویرا ندیم نے 1990 کی دہائی میں پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا۔ انھوں نے انگریزی ادب پڑھا اور اس کے بعد اداکاری کی تربیت بھی حاصل کی۔ وہ پی ٹی وی سمیت پرائیوٹ پروڈکشنز کے درجنوں ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔