مریم نفیس نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ عمر کی پرواہ کیے بغیر اگر آپ کو صحیح ساتھی مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے، میرا ماننا ہے کہ زندگی کے ساتھی کا انتخاب صحیح ہونا چاہئے، اگر آپ کسی کے ساتھ خوش ہیں تو اس کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے خواہ آپ کی عمر میں کتنی ہی کمی یا زیادتی ہو۔
مریم نے شوبز انڈسٹری میں دوستوں کی کمی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ شوبز میں میرے چند ہی دوست ہیں اور وہ سب میرے پرانے دوست ہیں، شوبز میں زیادہ تر تعلقات ظاہری ہوتے ہیں، یہ ضروری نہیں کہ ساتھ کام کرنے والے لوگ آپ کے سچے دوست بھی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خاندان یا گہری دوستی کا کوئی تصور نہیں ہے، زیادہ تر تصاویر اور ویڈیوز صرف دکھاوے کے لیے ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے اس موقع پر اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں بھی بتایا، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کورونا کی وبا کے باعث وہ فلم مکمل نہ ہو سکی، تاہم اگر مستقبل میں کوئی فلمی پیشکش ہوئی تو ضرور اس میں کام کروں گی خاص طور پر اگر مذاحیہ کردار ملے۔
شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ میرے شوہر مجھ سے زیادہ خرچ کرتے ہیں اور وہ مجھ سے ڈرتے ہیں، عام طور پر مرد اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بیویوں کے ڈراموں سے بچنا چاہتے ہیں۔
مریم نفیس نے اپنے ازدواجی تعلقات کے بارے میں بھی اہم بات کی کہ غلط جگہ پر شادی کرنا نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور نفسیاتی مسائل پیدا کرتا ہے، اس لیے اپنی پسند کے شخص سے شادی کرنا بہت ضروری ہے۔