بادشاہ نے ہانیہ عامر سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
Pakistani Actress Hania Amir Enjoying with indian famous singer Badshah
ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارتی ریپر بادشاہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

ایک ٹی وی شو میں بات چیت کرتے ہوئے مشہور گلوکار بادشاہ نے کہا کہ ہانیہ ان کی بہت اچھی دوست ہے اور ان کے درمیان صرف دوستانہ تعلقات ہیں۔ہم جب بھی ملتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے، لیکن ہمارے تعلقات صرف دوستی تک محدود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ اپنی زندگی میں خوش ہے اور وہ اپنی زندگی میں خوش ہیں اور ان کے تعلقات رومانوی نہیں ہیں،لوگ ہماری کیمسٹری کو اکثر غلط انداز میں لیتے ہیں اور اس کی تشریح اپنی مرضی سے کرتے ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ ہانیہ اور بادشاہ کی دوستی پہلے بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہی ہے، دونوں فنکار مختلف مواقع پر ایک ساتھ نظر آچکے ہیں اور ان کی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں،جس کے باعث افواہیں اُٹھی تھیں کہ دونوں کے درمیان کچھ زیادہ تعلقات ہیں۔تاہم بادشاہ نے اب ان سب افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف دوست ہیں۔

دوسری جانب ہانیہ عامر حال ہی میں بی بی سی ایشا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نظر آئی ہیں،جس کے کافی زیادہ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کے میزبان نے بادشاہ سے دوستی کے متعلق ہانیہ عامر سے سوال پوچھا کہ ان دونوں کی دوستی کس طرضح سے ہوئی

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ بادشاہ نے پہلے پہل ان کی ایک ریل پر کمنٹ کیا تھا،بعد ازاں ہمارے درمیان چند پیغامات کا تبادلہ ہوا اور اسی طرح ہماری دوستی پروان چڑھ گئی۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے بھارت میں اپنی مقبولیت کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ مجھے خوشی ہے کہ بھارت میں بھی بہت زیادہ لوگ مجھے پسند کرتے ہیں، مگر افسوس اس بات کا ہے کہ میں ان سے مل کر ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی