مہوش حیات اور ہنی سنگھ کے نئے گانے کا ٹیزر ریلیز، مداحوں سیخ پا
Mehwish Hayat and Yoyo Hunny Singh
لاہور: (ویب ڈسیک) نامور اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے آنے والے گانے 'جٹ مکھما' کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

بھارتی میوزک لیبل ٹی سیریز کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے گانے  جٹ مکھما  میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکار و ماڈل مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے ایک ساتھج جلوے بکیھرے ہیں،یو یو ہنی سنگھ کا یہ نیا گانا حال ہی میں ریلیز ہونے والے ان کے میوزک ایلبم  گلوری  کا حصہ ہے۔

ٹی سیریز کی جانب سے جاری کیے گئے ٹیزر میں مہوش حیات کو ہنی سنگھ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ایک پرتعیش ہوٹل کے ریڈ کارپٹ پر چلتے دکھایا گیا ہے جہاں ان کا انداز انتہائی بولڈ اور دلکش ہے۔

ٹیزر میں بتایا گیا ہے کہ یہ گانا 8 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا اور مہوش حیات اس گانے میں گلوکار کی محبوبہ کے کردار میں نظر آئیں گی، یہ پہلی بار ہو گا کہ مہوش حیات بھارتی میوزک انڈسٹری میں جلوے بکھیریں گی، اس سے قبل انہوں نے امریکی ویب سیریز سمیت کئی عالمی منصوبوں میں کام کیا ہے۔

family:"Times New Roman",serif; mso-bidi-language:ER">

 

مہوش حیات نے اپریل 2024 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ جلد ہی ہنی سنگھ کے ساتھ گانے میں جلوے بکھیرنے والی ہیں، جنوری 2024 میں دبئی میں دونوں کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کر دی تھی۔

مہوش حیات نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ اس گانے میں صرف جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی لیکن ان کا ارادہ ہنی سنگھ کے ساتھ مزید پروجیکٹس میں شامل ہونے کا بھی ہے، ان کے اس تعاون نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں میں بھی کافی جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

family:"Times New Roman",serif;mso-bidi-language:ER">

 

دوسری جانب ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی مہوش حیات شدید تنقید کی زد میں بھی آگئی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہوش کو بولڈ لباس زیب تن کرنے پر اچھا خاصہ ٹرول کیا جا رہا ہے۔