مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کے پیچھے کونسے ٹک ٹاکرز ہیں؟
Minahil Malik
لاہور: (سنو نیوز) مناہل ملک کی مبینہ لیک ویڈیوز نے ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، اس وقت ٹک ٹاک سٹار کی نازیبا لیک ویڈیوز کے پیچھے ساتھی ٹک ٹاکرز کے ملوت ہونے کا معاملہ زیرِ بحث ہے۔

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک لیک ویڈیوز کے باعث اس وقت کڑی تنقید اور ایک بڑے تنازعے کا شکار ہیں، ان ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بحث و مباحثے کا بازار گرم کر دیا ہے، شروع میں بہت سے لوگوں کا ماننا تھا کہ مناہل نے خود ہی یہ ویڈیوز اپنی مشہوری کے لئے لیک کی ہیں، لیکن مناہل نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ویڈیوز کو جعلی قرار دیا تھا۔

اپنی ساکھ کو بچانے کے لئے مناہل نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) میں شکایت بھی درج کرواتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے، ذرائع کے مطابق یہ لیک ویڈیوز ممکنہ طور پر برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی خاتون ٹک ٹاکر نے شیئر کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس خاتون نے یہ ویڈیوز کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا کے انفلوئنسرز کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں جس سے یہ تنازعہ مزید بڑھ گیا۔

اس واقعے نے مشہور شخصیات میں غم و غصہ پیدا کیا ہے، مشی خان اور مفتی قوی جیسے افراد نے عوامی طور پر ان ٹک ٹاکرز کی مذمت کی ہے جو غیر مناسب مواد کو سستی مشہوری حاصل کرنے کے لئے شیئر کرتے ہیں۔

مشی خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے درمیان لیک ویڈیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کی اور آن لائن کمیونٹی میں احتساب اور ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب متنازعہ عالم دین عبد القوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو مناہل کی لیک ویڈیوز میں ملوث فرد کے بارے میں ذاتی علم ہے، انہوں کا کہنا ہے کہ مناہل کی ویڈیوز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انہیں اس مسئلے کا سامنا کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی حفاظت اور پرائیویسی کے بارے میں تشویشات کو جنم دیتا ہے اور حساس مواد کے اشتراک کے اخلاقیات پر بھی سوالات اٹھاتا ہے، جب تک تحقیقات جاری ہیں مناہل اور ان کے حامی انصاف اور اس کے گرد موجود قیاس آرائیوں کے خاتمے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تنازعہ آن لائن شہرت کے خطرات اور اپنے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کمیونٹی میں زیادہ احتساب اور ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت کی بھی یاد دہانی کراتا ہے۔