سلمان خان کے والد کو ایک اور دھمکی مل گئی
Salman Khan and his father Saleem Khan
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک بار پھر دھمکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دی گئی ہے،دھمکی اس وقت دی گئی جب وہ  ممبئی میں موجود صبح بتروز جمعرات اپنے گھر کے باہر ورزش کرنے میں مصروف تھے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان کے والد سلیم خان صبح کی واک میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں ایک موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد سلیم خان کے پاس رکے،جس کے بعد برقع پہنے  خاتون نے سلیم خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں لارنس بشنوئی کو بھیجوں‘؟۔واضح رہے کہ لارنس بشنوئیانڈر ورلڈ ڈون ہے جو فی الحال جیل میں قید کاٹ رہا ہے۔ 

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق  ممبئی پولیس نے مدعیان کی مدت میں  واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور دھمکی لگانے والے عناصر کی تلاش کر رہی ہے۔ 

خیال رہے کہ  سلمان خان اور ان کے والد کو اس سے پہلے بھی 2022 میں دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں واضح طور پر درج تھا کہ  موسے والا جیسا کر دوں گا ۔

یاد رہے کہ اسی سال مئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی ہوئی تھی،بعد ازاں گرفتار کیے جانے والے ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ فائرنگ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر فائرنگ کی گئی ہے۔