بھارتی مقامی میڈیا کے مطابق سال 2023 میں بڑی سکرین پر نظر آنے والی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم "جوان" کے ہندی ورژن نے باکس آفس پر 584 کروڑ کا بزنس کما کر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا،جبکہ گزشتہ ماہ 15 اگست کو سیمنا گھروں میں ریلیز ہونےوالی فلم"استری 2" نے صرف 34 دنوں میں ہی ہندی باکس آفس پر 586 کروڑ کابزنس کما کر شاہ رخ خان کی"جوان" کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
خیال رہے کہ استری 2 اب تک ہندی ورژن میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔"استری 2" کی پروڈکشن کمپنی کی طرف سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ اورراجکمار راؤ اور شردھا کپور کی یہ فلم انڈیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بننے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
دوسری طرف باکس آفس تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ اس تاریخی کامیابی کے بعد"استری 2" کا اگلا ہدف 600 کروڑ کلب میں داخل ہوکر ریکارڈ اپنے نام کرنے کا ہے۔
یاد رہے کہ امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی "استری 2" سال 2018 کی کامیابیاں سمیٹنے والی فلم "استری" کا دوسرا ورژن ہے،اس فلم کی کاسٹ میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور کے علاوہ ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اورپنکج ترپاٹھی نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم "استری 2" کے صنف نیرین بھٹ بھی ہیں،جبکہ فلم میں ورون دھون اور اکشے کمار بھی کیمیورولز میں دیکھے گئے ہیں۔