تفصیلات کے مطابق جانی لیور کے انٹرویو کاایک مختصر ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہیں پاکستان کے معروف کامیڈین اسٹارز کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جانی لیور نے اپنے بیان میں کہا کہ میں عمر شریف کا بہت بڑا پرستار ہوں، مجھے اُن کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا تھا،میں نے اس حوالے سے متعدد بار مختلف پروگراموں میں بھی بات کی ہے،میں عمرشریف کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں ہوں اور جب بھی پاکستان آیا تو کراچی جاکر عمر شریف کے اہلخانہ سے ضرور ملوں گا۔
جانی لیورنے مزید کہا کہ عمرشریف کے علاوہ مجھے دیگر پاکستانی فنکار بھی پسند ہیں،ان میں معین اختر، امان اللہ،رؤف لالا اور شکیل صدیقی میری پسندیدہ فہرست میں شامل ہیں،اگرمجھے مستقبل میں کبھی بھی پاکستان جانے کا موقع ملا تو لاہور اور کراچی ضرور جاؤں گا۔
ویڈیوکے آخر میں معروف بھارتی اداکار نے پاکستانی مداحوں کی ان سے بے پناہ محبت اور پیار کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔