مشہور اداکارہ کے والد کی خودکشی؟پہلابیان منظرعام پرآگیا
Malika Aroora
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ،ماڈل اورقاصہ ملائکہ اروڑا کا اپنے والد کی مبینہ خودکشی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

ملائکہ اروڑانے اپنے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ پلیٹ فارم(انسٹا گرام)اکاونٹ پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہیں اپنے والد انیل مہتا کی موت کے بارے بتاتے  ہوئے بہت دکھ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے والد انتہائی نرم مزاج، جان نثار کرنے والے نانا،بہت پیار کرنے والے خاوند اور ہم سب کے بہترین دوست بھی تھے، ہماری پوری فیملی اس بڑے نقصان پر گہرے غم کا شکار ہے،اسی لیے فی الحال ہم میڈیا سے پرائیویسی برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ملائکہ اروڑا اپنے والد کی خود کشی کے وقت گھر پر نہیں تھیں،واقعہ کی خبرسنتے ہی وہ فوراً گھر پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ انیل اروڑا نے اپنے پسماندگان میں  2بیٹیاں، ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔