این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے ممبئی شہر کے علاقے باندرا میں اپنے ہی اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق انیل اروڑا کی موت خودکشی کی طرف اشارہ کر رہی ہے،ملاائکہ اروڑا کے والد نے اپنے اپارٹمنٹ سے رات 9 بجے چھلانگ لگائی تھی۔
ذرائع کے مبطابق ملائکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان اور سینئر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی ضابطے کی کاارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد بھارتی مرچنٹ نیوی میں ملازم تھے، جبکہ اداکارہ 11 سال کی تھیں جب ان کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، بعض ازاں ملائکہ اپنی والدہ اور بہن امرتا اروڑا کے ساتھ چمبور منتقل ہوگئی تھیں۔
بھارتی غیر سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملائکہ نے اپنے والدین کے درمیان طلاق پر اظہار خیال بھی کیاتھا، اداکارہ نے کہا کہ وہ 11 برس کی تھیں جب کسی معاملے پر والدین کے درمیان طلاق ہوئی، اگرچہ ان کا بچپن کافی ’شاندار‘ تھا مگر یہ آسان نہیں تھا،بلکہ اداکارہ نے اس فیصلے کو ’ہنگامہ خیز‘ قرار دیا۔
اداکارہ کا والدین کی علیحدگی پر مزید کہنا تھا کہ والدین کے درمیان طلاق نے مجھے میری ماں کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کا موقع دیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ملائکہ اروڑا مشہور بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے ’بریک اپ‘ کی خبروں کو لے کر چرچہ میں رہی تھیں، ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر بھی کافی عرصہ گردش میں رہی تھیں۔اداکارہ ارجن کپور کے ساتھ تعلقات سے پہلے اداکار ارباز خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں،جبکہ وہ بیٹے ارہان خان کی والدہ بھی ہیں۔