گلوکارہ آئمہ بیگ کومنی ہارٹ اٹیک
August, 16 2024
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، جو حالیہ دنوں میں بیرون ملک شوز اور پرفارمنس کے لیے پاکستان سے روانہ ہوئیں تھیں، اچانک منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہو گئیں۔
آئمہ نے 14 اگست کو انسٹاگرام پر ہسپتال کے بستر سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔
آئمہ بیگ نے بتایا کہ مسلسل کام اور نیند کی کمی کے باعث انہیں منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی پروازوں اور مسلسل کام کے دباؤ نے ان کی صحت پر منفی اثرات ڈالے، جس کی وجہ سے انہیں یہ عارضہ لاحق ہوا۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ اس تجربے نے انہیں یاد دلایا کہ اپنی صحت کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے۔
اگرچہ آئمہ نے منی ہارٹ اٹیک کی تفصیلات فراہم کیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا اور اب ان کی صحت کی حالت کیا ہے۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ گذشتہ ماہ جولائی میں بیرون ملک کے دورے پر روانہ ہوئی تھیں۔
ان کے دورے کا آغاز سعودی عرب کے شہر جدہ سے ہوا، جہاں انہوں نے ایک میوزیکل پرفارمنس دی تھی اور بعد ازاں عمرہ کی ادائیگی بھی کی تھی۔
ان کی بیرون ملک روانگی کے بعد کچھ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شاید آئمہ بیگ نے ملک اور موسیقی کو چھوڑنے کا ارادہ کیا ہے۔
تاہم، آئمہ نے واضح کیا تھا کہ وہ صرف عارضی طور پر بیرون ملک ہیں اور جلد واپس آئیں گی۔
مداحوں کی جانب سے آئمہ بیگ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور وہ آئمہ کی مکمل صحتیابی کے منتظر ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025