پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں
Pakistan Famous Singer Hania Aslam.
لاہور: (سنو نیوز) معروف میوزک بینڈ 'زیب اینڈ ہانیہ' کی گلوکارہ اور موسیقار ہانیہ اسلم دل کا دورہ پڑنے سے گذشتہ روز انتقال کرگئیں۔

 گلوکارہ کے انتقال پر پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا  ہے۔

اپنے گانے پیمانہ سے شہرت حاصل کی اور پھر موسیقی کے کئی پیمانوں پر پوری اتریں، ہانیہ اسلم جب گٹار پر انگلیاں چلاتیں تو فضا میں مسحورکن  دھنیں بکھر جاتیں۔

زیب بنگش اور ہانیہ اسلم نے 2007 میں میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی بنیاد رکھی تھی، 2016 میں ہانیہ اسلم نے سولو کیرئیر کا آغاز کیا اور نوجوان نسل میں بہت زیادہ شہرت پائی۔

ہانیہ اسلم نے متعدد فلموں میں بطور میوزک کمپوزر بھی کام کیا ہے۔ ان کی کزن زیب بنگش نے بتایا کہ ہانیہ اسلم گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

ہانیہ اسلم کے انتقال پر پاکستانی فلم ساز مہرین جبار نے بھی طویل پوسٹ شیئر کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔