اداکار کو ممبئی میں اپنی آنکھوں کا علاج کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب انہوں نے اپنے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 21 مئی 2024 کو، شاہ رخ خان نے احمد آباد میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا، جہاں انہیں ہیٹ اسٹروک ہوا اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
تاہم، ایک دن بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ اس بار اداکار اپنی آنکھوں کا طبی معائنہ کرائیں گے۔
ایک نئی رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ اداکار آنکھوں کے علاج کے لیے امریکا جائیں گے، جس کے لیے وہ 30 جولائی تک روانہ ہوں گے۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان پیر 29 جولائی کو آنکھوں کے علاج کے لیے ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے لیکن علاج اس طرح نہیں ہوا جیسا کہ ان کی توقع تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کو اب امریکا لے جایا جا رہا ہے تاکہ ان کی آنکھوں کو پہنچنے والے کسی ممکنہ نقصان کی نشاندہی کی جاسکے۔