پاکستان کے سینما گھروں میں ویرانیوں کے ڈیرے
July, 26 2024
لاہور: (سنو نیوز) ماضی میں جہاں فلم بینوں کا تانتا بندھا رہتا تھا وہاں آج ویرانیوں کے ڈیرے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے زوال کے ساتھ ہی لاہور ایبٹ روڈ پر قائم سینما گھر بھوت بنگلوں کا منظر پیش کرنے لگے۔
نئی فلم کا انتظار نہ فلم بینوں کی قطار، سینما گھروں کی چمک دمک وقت کی دھول میں گم ہوگئی، لاہور میں ایبٹ روڈ پر موجود بیشتر سینما گھروں پر چھایا سناٹا، پاکستان فلم انڈسٹری کے زوال کی داستان بیان کررہا ہے۔ فلم ڈسٹری بیوٹرز اس کی وجہ سینما مالکان کے غلط فیصلوں اور فلم انڈسٹری میں ترقی نہ ہونے کو قرار دیتے ہیں۔
سینیئر اداکاروں کی رائے میں سینما گھروں کی بدحالی اور زوال کی بڑی وجہ نئی فلمیں نہ بننا اور متعلقہ شعبے کی عدم دلچسپی ہے۔ سینما گھروں کے مالکان ان بڑی بڑی عمارات کو بیچنے پر مجبور ہیں یا پھر کسی اور کاروبار سے منسلک ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں 1100 سے زائد سینما گھر تھے۔ جہاں فلم بینوں کا رش ہر وقت رہتا تھا لیکن اب یہ صنعت تیزی سے سکڑتی جارہی ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025