اداکارہ مہوش حیات کو بھی ہمسفر مل گیا؟
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکارہ مہوش حیات کو بھی زندگی کا ہمسفر مل گیا؟ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور سچل افضل کی رومانوی تصاویر وائرل ہونے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

 مہوش حیات اپنی دلکش اداؤں اور بہترین اداکاری کے باعث شہرت کے آسمان چھونے میں کامیاب رہی ہیں۔

پاکستانی ڈراما ’دل لگی‘ میں بھی مہوش حیات نے ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انکی کامیاب فلموں میں  ایکٹر ان لا ، ’جوانی پھر نہیں آنی‘ ، ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ ، ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ ،’ لوڈ شیڈنگ‘ ، ’لندن نہیں جاؤنگا‘ اور ’تیری میری کہانیاں‘ شامل ہیں۔

شاندار اور کامیاب ترین کریئر کے باوجود مہوش حیات کا کبھی بھی کسی کے ساتھ کوئی افیئر منظرِ عام پر نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے شادی کی۔

مہوش حیات نے انٹرویو میں بھی یہی بتایا تھا کہ وہ ابھی اپنے کریئر پر توجہ دے رہی ہیں اور شادی کا ارادہ نہیں لیکن اگر کوئی ایسا مل گیا جو دل کو اچھا لگے تو شادی بھی کرلونگی۔

 

مہوش حیات اور سچل افضل کی رومانوی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ایسا لگ رہا ہے کہ شاید مہوش حیات کا دل جیتنے میں ایک شخص کامیاب ہوگیا ہے اور اسی سے اداکارہ کی قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

پاکستانی ماڈل و اداکار سچل افضل نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سیاہ شرٹ اور پینٹس میں پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ پوسٹ میں شامل دوسری تصویر میں سچل افضل کے ساتھ مہوش حیات بھی نظر آرہی ہیں۔

پوسٹ میں سچل افضل اور مہوش حیات رومانوی انداز میں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے ہاتھ بھی پکڑ رکھے ہیں۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ریلیشنشپ آفیشل کرنے سے متعلق سوال کرتے نظر آرہی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ کیا آپ دونوں ریلیشن شپ میں ہیں؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’لڑکے نے سیدھا لکھا ہے کہ اسے نئی جنریشن کی لڑکیاں پسند نہیں ہیں، اسے اپنی عمر سے بڑی لڑکیاں پسند ہیں‘۔

واضح رہے کہ سچل افضل 27 اگست 1995 کو پاکستان کے شہر گجرانوالا میں پیدا ہوئے۔