انوشکا شرما کی دوسری شادی؟ سب حیران رہ گئے
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کے سپر اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ انوشکا شرما کی دوسری شادی منظر عام پر آگئی۔

 اپنے من پسند اداکار سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے مداح طرح طرح کے نئے طریقے آزماتے ہیں لیکن انوشکا شرما کا ایک مداح اپنی پسندیدہ فنکارہ کی محبت میں اتنا آگے نکل گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

 

بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کی شہرت کی وجہ صرف ان کی اداکاری نہیں بلکہ دنیا کے نامور کرکٹر کی اہلیہ ہونا بھی ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

 

ویرات کوہلی سے شادی کے باوجود سوشل میڈیا پر اداکارہ انوشکا شرما کی دوسری شادی کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا اور ایک نئی بحث کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما کا مداح سہرا سجائے انوشکا شرما کی مانگ میں سندور بھررہا ہے۔

 

یہ کوئی حقیقی شادی نہیں بلکہ صرف مداح کی جانب سے اپنی پسند کا اظہار کرنا ہے، مداح کے انوکھے انداز نے سب کی توجہ مبذول کرائی اور اسکی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مداح دیوار پر چسپاں انوشکا شرما کے بینر پوسٹر کے پاس کھڑا ہے، پوسٹر بڑا ہونے کی وجہ سے اس دیوانے مداح نے انوشکا شرما کے چہرے تک پہنچے کیلئے کرسی کا استعمال کیا۔

 

کرسی پر کھڑے ہوکر اس شخص نے پہلے  اداکارہ کے ماتھے پر بندیا لگائی اور پھر ا نکے ماتھے کو سندور سے بھردیا، مداح نے انوشکا کے گال پر بوسہ بھی دے دیا۔ مداح کی اس حرکت کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا گیا اور ویڈیو راتوں رات ہی وائرل ہوگئی۔

 

یاد رہے کہ 2014 میں اس جوڑے کی رشتۂ محبت میں جڑنے کی خبریں سرخیوں کا حصہ بنی رہیں جبکہ دونوں ہی ان خبروں پر اپنا مؤقف دینے سے گریز کرتے رہے۔

 

بعد ازاں انوشکااور ویرات نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کرلی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز کسی فلمی محبت کی داستان کی مانند لگ رہی تھیں۔

 

خوشگوار زندگی کے چند ہی سال بعد اس جوڑے کے ہاں 11 جنوری 2021 میں ننھی پری کی آمد ہوئی اور حال ہی میں اس جوڑے نے اپنے دوسرے بیٹے کا خیر مقدم کیا۔