ٹک ٹاکر ربیکااور حسین ترین کی شادی،مکیش امبانی بھی پیچھے رہ گئے

June, 23 2024
کراچی :(ویب ڈیسک )کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر ز ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبا ت نے مکیش امبانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جوڑی ربیکا خان اور حُسین ترین کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری و ساری ہے۔
25 مئی کو ‘بات پکی‘ 31 مئی کی شب ‘ڈھولکی‘ پھر ‘قوالی نائٹ‘ کے بعد جوڑے نے 20 جون کو ڈانڈیاں نائٹ منعقد کی جس میں ساتھی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کو بھی مدعو کیا گیا۔
دوسری جانب انسٹاگرام اکائونٹ پرہونے والی ڈانڈیاں نائٹ سے ربیکا اور حسین ترین کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین ربیکا اور حُسین کی کیمسٹری کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔
اس موقع پر معروف ٹک ٹاکر ڈاکٹر مدیحہ نے ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ربیکا اور حُسین کی شادی کا موازنہ ‘ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ‘ سے کردیا۔
ڈاکٹر مدیحہ نے ایونٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ‘ اتنی پُررونق تقریب اور بے حد لذیذ کھانا ماشا اللہ ماشاللہ ایسا لگتا ہے کہ ربیکا اور حُسین امبانی کا ریکارڈ توڑیں گے‘۔
ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کو جہاں ایک طرف بہت سراہا جارہا ہے وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر یہ جوڑا بہت زیادہ تنقید کی زد میں بھی ہے۔
خاص طور پر ربیکا خان کی جانب سے اپلوڈ کیے جانے والے کانٹینٹ پر سوشل میڈیا صارفین انہیں بری طرح سے تنقید کا نشانہ بنتے ہیں ۔
ضرور پڑھیں

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025

موٹروے پر داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں
October, 8 2025