اداکارہ درفشاں سلیم کو مداح نے بوسہ دے دیا،ویڈیو وائرل
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو دوران تقریب ہزیمت کاسامنا،مداح نے بوسہ دے دیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
 
تفصیلات کے مطابق 3 مئی کو لاہور میں سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کا پریمیئر سینما میں رکھا گیا،اس موقع پر ڈرامے کے مین کردار بلال عباس اور درفشاں سلیم بھی پریمئیر پر آئے۔
 
عشق مرشد کی کاسٹ کے آنے کی خبر سن کر مداحوں کی بڑی تعداد سینما پہنچ گئی کیونک وہ سب درفشاں سلیم اور بلال عباس سے بھی ملنا چاہتے تھے۔
 
اس موقع پر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
 
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھنچی جس میں ایک خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دے دیا۔
 
خاتو ن مداح کی اس حرکت پر درفشاں سلیم چونکتے ہوئے خاتون مداح کو خود سے دور کرتے ہوئے دوبارہ ایسا کرنے سے روکتی ہیں، پھر اداکارہ تیزی سے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔
 
 
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ درِفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے نقصانات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ “میری نظر میں پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے، نئی شادی کے ابتدائی دو ماہ کی چاہت کے عنصر بھی باقی نہیں ہوتا”۔
 
پسند کی شادی کے حوالے سے اپناا نقطہ رکھتےبیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ “پہلے کافی جان پہنچان کی وجہ سے دلچسپی ختم ہوجاتی ہے”۔تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ “پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے”۔
 
واضح رہے کہ درِفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، حال ہی میں ان کا ڈراما ‘عشق مرشد’ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔