پاکستان مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
فائل فوٹو
Updated | Published September, 22 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے نرخ میں آج بھی 1800 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے پر آگئی جبکہ فی تولہ چاندی 62 روپے سستی ہوکر 7038 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال کیلئے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4332 ڈالر پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 2700 روپے کی کمی ہوئی تھی، دو دن کے دوران سونا 4500 روپے سستا ہوا ہے۔