کراچی کے شہری ملک بھر میں مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 2 ہزار 545 روپے میں دستیاب ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 123 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 514 روپے جبکہ حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 465 میں بیچا جا رہا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 573 روپے اور کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 570 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
کراچی کے شہری ملک بھر میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، شہر قائد میں ڈھائی نمبر ریگولر آٹے کے سرکاری دام 113 روپے فی کلو جبکہ شہر بھر میں 130 روپے فی کلو آٹا مل رہا ہے جس کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
شہر قائد میں فائن آٹا 121 روپے فی کلو سرکاری دام کے بجائے 135 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح چکی کے آٹے کی قیمت 145 روپے مقرر ہے لیکن کراچی کے عوام 150 روپے فی کلو میں خریدنے پر مجبور ہیں۔