پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کرے گی۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 5 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کرے گی۔

ایران امریکا جنگ کے بعد سے پاکستانی حکومت نے 15 روز کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ کیا تھا اور آج یعنی جمعہ کی رات بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی نظر ثانی شدہ قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جبکہ عالمی تیل منڈی میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے باعث ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 28 روپے 84 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے تاہم قیمتوں میں ردوبدل وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22،22 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 381.78 اور 380.78 روپے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں پٹرول کی قیمت 500 روپے فی لٹر تک جا پہنچی ہے، کوئٹہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کے باعث متعدد پٹرول پمپس مالکان پمپ بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جب کہ فعال پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔