پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کر دیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور یہ 1770 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق آج کے کاروباری دن میں مارکیٹ نے اتار چڑھاؤ بھی دیکھا، جہاں ایک موقع پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 6 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، تاہم بعد ازاں خریداری کے دباؤ میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 899 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کا عکاس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 519 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اضافہ

مارکیٹ میں مختلف شعبوں خصوصاً بینکنگ، توانائی اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری دیکھی جا رہی ہے، جو تیزی کی بڑی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔