تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر کوئٹہ نے آج 750 روپے والے پرائز بانڈ کی ڈرا نمبر 106 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے،اس قرعہ اندازی میں لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز سامنے آ گئے ہیں۔
نتائج کے مطابق بانڈ نمبر 560977 نے 1,500,000 روپے کا پہلا انعام اپنے نام کیا جبکہ دوسرا انعام تین خوش نصیبوں کے حصے میں آیا، بانڈ نمبر 012592 ، 152138 اور 924818 ہے۔
اس ڈرا میں مجموعی طور پر 3کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے گئے ہیں ۔
پہلا انعام: 1,500,000 روپے (صرف 1 فاتح) ، دوسرا انعام: 500,000 روپے (3 فاتحین) جبکہ تیسرا انعام 9,300 روپے (1,696 فاتحین) کیلئے ہے۔
کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بانڈ نمبرز کو آفیشل لسٹ سے احتیاط کے ساتھ چیک کریں اور انعامی رقم وصول کرنے کیلئے خوش نصیب اپنے قریبی نیشنل سیونگز سینٹر (قومی بچت) کی برانچ سے رابطہ کر کے سرکاری قواعد کے مطابق اپنا کلیم جمع کروا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اضافہ
خیال رہے کہ پاکستان میں پرائز بانڈز کو ایک محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، جسے ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت کیش کروایا جا سکتا ہے اور قرعہ اندازی کے ذریعے بڑی رقم جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔