تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل ایک فیصد اضافے کے ساتھ 95 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جنوبی کوریا کے اسٹاک انڈیکس میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا، ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں 1.7 فیصد جبکہ جاپان کے انڈیکس میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں ممکنہ کمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کا سبب بن رہی ہے۔
جرمنی نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم اقدام کا اعلان کیا ہے، جرمن حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں عارضی کمی کا فیصلہ کیا، جس کے تحت 2 ماہ کیلئے پٹرول اور ڈیزل سستا کیا جائے گا، اس اقدام کے نتیجے میں فی لیٹر تقریباً 17 یورو سینٹ کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اضافہ
جرمن وزارتِ معیشت نے خبردار کیا کہ ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے اثرات آئندہ عرصے میں بھی عالمی معیشت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اگر صورتحال مکمل طور پر مستحکم نہ ہوئی تو توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔