مذاکرات کی ناکامی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
عالمی مارکیٹ
امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے/ فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) امریکہ کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی کے اعلان اور مذاکرات ناکامی کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی کے اعلان نے عالمی تیل مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کے فورا بعد خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خدشات کے باعث ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں

اعدادوشمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی معیار کے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، اسی طرح متحدہ عرب امارات کا مرین خام تیل بھی 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ سخت اقدامات اور خطے میں غیر یقینی صورتحال نے عالمی توانائی منڈی کو دباؤ میں ڈال دیا ہے، جس کے اثرات نہ صرف تیل بلکہ عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو تیل کی قیمتیں مزید بلند سکتی ہیں، جس سے دنیا بھر میں مہنگائی کے نئے خدشات جنم لے سکتے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں