ٹریڈنگ کے آغاز ہی سے مارکیٹ مثبت زون میں رہی اور خریداری کا رجحان غالب رہا۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں چار ہزار سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 886 کی سطح تک پہنچ گیا، مارکیٹ میں یہ تیزی ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، مسلسل دو روز کی اس تیزی نے مارکیٹ میں ایک نیا جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا، جہاں ڈالر279.15 کی سطح پر برقرار رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام اور سٹاک مارکیٹ کی تیزی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سٹاک مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے، تاہم سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے اور سوچ سمجھ کر سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔