صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 28 سو روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 24 سو ایک روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 28 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 4 ہزار5 سو 60ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا صحت کارڈ پلس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 260 روپے اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 7 ہزار7 سو 84روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 223 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 6 ہزار 6 سو 73روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی 2.60 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 73 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔