پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ متوقع
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ریکارڈ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک): مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ریکارڈ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اور تاریخی اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیںملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں مزید 55 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت مزید 75 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے اوگرا دو روز بعد اپنی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا جبکہ قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک کے بجائے دو ہفتوں میں مرحلہ وار اضافہ کر سکتی ہے جب کہ سبسڈی دے کر قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

واضح رہے کہ ایران امریکا جنگ کے بعد حکومت نے 7 مارچ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے جب کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 335 روپے 86 پیسے پر جا پہنچی تھی۔

یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی تھی تاہم حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ مٹی کا تیل کی قیمت 70 روپے 73 پیسے فی لٹر بڑھائی گئی تھی جب کہ ہائی اوکٹین پر 200 روپے فی لٹر لیوی کا اضافہ کر دیا تھا۔ 

سحر و افطار اوقات 25 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں