چار روز تک مسلسل کمی کے بعد آج سونے اور چاندی کی قیمتوں نے دوبارہ اوپر کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 128 روپے مہنگی ہو کر 8569 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5019 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دو سو روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی ہوئی توجہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے۔