سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی
Gold Price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد خریداروں کیلئے کسی حد تک سہولت پیدا ہوئی ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1543 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ کم ہو کر 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، عالمی سطح پر فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 5000 ڈالر کی سطح پر آ گیا، جس کے اثرات مقامی بازاروں میں بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 8441 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید سے قبل مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ذہن نشین رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتہ کو بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی، اس روز فی تولہ سونا 8700 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7459 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے تک آ گئی تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

ضرور پڑھیں