پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
Pakistan petroleum levy decision
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105 روپے 37 پیسے جبکہ ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو وقتی ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

وزارت توانائی نے بتایا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، یہ سبسڈی 14 مارچ سے 20 مارچ تک کے عرصے کیلئے دی جائے گی۔

رہورٹس کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی دی جائے گی تاکہ قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کے فرق کے کلیمز کی مد میں ادا کی جائے گی، مجموعی طور پر 23 ارب روپے کے کلیمز متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

وزارت توانائی کے مطابق کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری حاصل کر لی گئی ہے، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں