پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 51 روپے فی لیٹراضافے کا امکان
Petrol price increase Pakistan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن گزشتہ ایک ہفتے کی عالمی اور مقامی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی اوسط قیمت کا تعین کرے گا۔ اس بنیاد پر آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے اور یہ81 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا آج نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوائے گا جس کے بعد حکومت حتمی منظوری دے گی اور نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطی میں کشیدگی: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پیٹرول پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید یہ کہ پیٹرول میں ملاوٹ کو روکنے کے لیے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ ہوا تو اس سے مہنگائی میں مزید تیزی آ سکتی ہے اور عام شہریوں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

 

ضرور پڑھیں