سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
gold price Pakistan today
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے اثرات فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت پر واضح ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے سرمایہ کاروں اور عام شہریوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے، آج فی تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے پر آگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7373 کی کمی کے بعد 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کمی مارکیٹ میں عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر ہے، عالمی بازار میں سونے کی قیمت 86 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4972 ڈالر ہوگئی ہے جسکا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی ظاہر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

 گزشتہ دنوں میں عالمی سطح پر سونا کم طلب اور سرمایہ کاری میں توازن کی وجہ سے سستا ہوا ہے جس کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں فوری طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

 مزید یہ کہ اس وقت سرمایہ کاروں کیلئے سونا خریدنا ایک مناسب موقع ہوسکتا ہے کیونکہ قیمتیں کم ہوگئی ہیں اور قریبی دنوں میں مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔