آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بنا کسی تبدیلی کے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے پر برقرار رہی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا، پاکستانی صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔
اسی طرح بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کے بھاؤ میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی، عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 5 ہزار 58 ڈالر کی سطح پر ہی ٹریڈ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 8 ہزار 825 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 78روپے کے اضافے سے 7 ہزار 566 روپے کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔