فیصلے کے مطابق 300 یونٹ ماہانہ تک کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لگادیے گئے، فکسڈ چارجز دونوں پروٹیکڈ اورنان پروٹیکڈ صارفین پر لگائے گئے ہیں، اس سے قبل صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔
نیپرا کی جانب سے ماہانہ 100 یونٹ استعمال کے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں، ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز ادا کریں گے۔
اسی طرح 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں، ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز لاگو ہوں گے، ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف، بل کتنا آئیگا؟
ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز 200 روپے اضافے سے 400 روپے کر دیے گئے، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین کیلئے 100 روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
فیصلے کے مطابق ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 75 روپے اضافے سے 675 روپے ہوں گے، ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں، ماہانہ 700 یونٹ سے زائد یونٹس بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی کر کے 675 روپے مقرر کر دیے گئے۔